آج مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی
اطہرعطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
عاشقانِ
رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ29 اگست 2024ء بروز
جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں
گے۔تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اجتماع میں اصلاحِ نفس، اصلاح معاشرہ اور دینی
معلومات کے موضوعات پر بیانات کئے جاتے ہیں جس کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا
اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوتا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11اسلام آباد
رکنِ شوریٰ حاجی وقارُ المدینہ عطاری،عسکری مارکی نزد فوجی فاؤنڈیشن بیدیاں
روڈ، لاہور کینٹ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، جامع مسجد رضائے مصطفٰے
کورنگی نمبر 4رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ نقاش
ولاز فیز1 قاسم آباد حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، جامع مسجد فیضان شاہ جلال سید پور نیلفماری میں
رکنِ شوریٰ عبد المبین عطاری، مرکزی جامع مسجد، ہجویری اسکیم، ہربنس پورہ،
لاہور میں نگرانِ مجلس پروفیشنلزڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری، جامع مسجد
کلثوم ڈرگ کالونی نمبر3 کراچی نگران کراچی ایسٹ ڈویژن حاجی محمد رضا عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔