آج رات مدنی چینل پر نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوریٰ حاجی اظہر عطاری بیان فرمائیں گے
عاشقان
رسول کے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرنے اور عشق رسول کا جام پلانے کے لئے ہرہفتے کی
طرح آج رات مؤرخہ 23 جون 2022ءکو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا
جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری، سوار محمد شہید اسٹیڈیم جی ٹی روڈ گوجر خان سے
رات 8:00 بجے سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو ، فیروز پور روڈ لاہور میں رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ
حاجی محمد اطہر عطاری، فیضان محمدی مسجد گارڈن سٹی بلاک Aنزد
گلشن معمار کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان
مدینہ لطیف آباد حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی، عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔