آج رات مدنی چینل پر رکن شوریٰ حاجی اسدعطاری ہفتہ
وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
آج
مؤرخہ 23اپریل 2026 ء بروز جمعرات، دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دنیا بھر میں
ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ ان اجتماعات کا
مقصد مسلمانوں کی اخلاقی تربیت، سنتوں کی ترویج اور خوفِ خدا و عشقِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عام کرنا
ہے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات تقریباً08:00 بجے مدنی مرکزفیضان مدینہ ڈاہرانوالہ ضلع بہاولنگر
سے مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ مولانا
حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔
اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پسرور میں
رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد پیر والا ڈبل
پھاٹک لودھراں میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری، بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ
شیراں والہ گیٹ لاہور اور بعد نماز عشاء جامع مسجد عثمانیہ بند روڈ داروغہ والا
لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، جامع مسجد حضرت عبد الغفور شاہ رحمۃُ اللہِ علیہ چاند پاڑہ چٹاگانگ بنگلہ دیش
میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری اور 49THORNCLIFFE PARK DR APARTMENT NO.120 EAST
YOUK, ON M4H 1J6 TORONTO CANADAرکن شوریٰ حاجی محمد خالد عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
Dawateislami