عاشقانِ رسول کی عالمی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج مؤرخہ 21 مئی 2026ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سمیت دنیا بھر کے ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ پاکستان سمیت دنیا کے کم و بیش 200 سے زائد ممالک میں ہونے والے ان اجتماعات میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کر یں گے جبکہ مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔بیانات میں خوف خدا، عشقِ رسول، معاشرتی اصلاح اور سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج رات دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر براہ راست (Live) سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ جامع مسجد فیضان جیلان کلفٹن بلاک 08 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ رائے ونڈ سندر روڈ بائی پاس لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ کولو روڈ حافظ آباد میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری، ہسپتال روڈ کلاس والا تحصیل پسرور سیالکوٹ مین رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اورعبد الرشید جامع مسجد شیکلباہا کرنافولی چٹاگانگ بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کا مقصد صرف علم سکھانا نہیں بلکہ کردار کی تعمیر اور بندے کا تعلق اپنے خالق و مالک سے بھی مضبوط کرنا ہے۔