آج مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی عالمِ دنیا میں اسلامی پرچم بلند کرنے، علمِ دین کا فیضان لوگوں میں عام
کرنے اور اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجس کے تحت وقتاً
فوقتاً علمِ دین کی مجالس منعقد ہوتی رہتی ہے۔
اسی
سلسلے میں 17 اکتوبر 2024ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا جائے گاجن میں تلاوت و نعت اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے بیانات ہوں
گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج مدنی چینل پر ہونے والا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں میمن مسجد
میمن نگر 15/A گلزار ہجری کراچی سے رکن شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ ڈائمنڈ پیس مارکی لالیاں سٹی ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں رکنِ شوریٰ و نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، محمدی حنفیہ مسجد سوڈیوال، لاہور میں رکن شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری، جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور
عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ Maudsley Street, Bradford, BD3 9LE,
UK میں رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔