آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بیان فرمائیں گے
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہر جمعرات پابندی کے
ساتھ بعد مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں مبلغین
دعوت اسلامی خوفِ خدا، عشق رسول، محبت صحابہ و اہل بیت، سیرت اولیاء اور دینی
تعلیمات کے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔ ان اجتماعات میں شریک ہونے
والے عاشقان رسول کی حکمت عملی کے ساتھ دینی
و معاشرتی اعتبار سے تربیت بھی کی جاتی ہے اور انہیں دینِ اسلام کے رستے پر چلنے
کا ذہن بھی دیا جاتا ہے۔
اسی
طرح 17 مارچ 2022ء کو بھی بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائے
گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق رات 9:00 بجے نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کراچی میں ہونے والے
ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔