آج رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری مدنی چینل پر لائیو
ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
تبلیغِ
قرآن و سنت کی عالمگیر دینی تحریک، دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات کی رات
دنیا کے کم و بیش 200 سے زائد ممالک میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ آج بھی حسبِ روایت مؤرخہ 14 مئی
2026ء بروز جمعرات پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہزاروں عاشقانِ رسول ان اجتماعات
میں شریک ہوں گے۔
اجتماعات
کا آغاز قرآن پاک کی نورانی آیات اور بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیہ نعت پیش کر کے کیا جائےگا۔ دعوتِ
اسلامی کے مبلغین قرآن و حدیث کی روشنی میں زندگی گزارنے کے طریقے، اخلاقیات، اور
شرعی احکامات پر مدلل بیانات کریں گے۔ اجتماع کے آخری لمحات میں رقت
انگیز دعا اور ذکرِ الٰہی کی محفل سجتی ہےجس میں امتِ مسلمہ کی بہتری، ملک و ملت
کی سلامتی اور گناہوں سے توبہ کی جاتی ہے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات تقریباً08:00 بجے جام کمال خان فٹ بال اسٹیڈیم نزد ویٹرنری ہسپتال
بائی بیلہ بلوچستان سے مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی 11 میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی، جامع مسجد ممتاز قادری ہجویری سکیم لاہور میں رکن شوریٰ حاجی
منصور عطاری، مدنی مرکز فیضان عطار ادیب کالونی نزد مین جی ٹی روڈ سرائے
عالمگیر میں رکن شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی، جامع مسجد ابو حنیفہ
سیالکوٹ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، جامع مسجد شاہ ابو البرکات
مغلپورہ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ
انتو والی بائی پاس شکر گڑھ میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری ، محمود خان جامع
مسجد A.K
خان پہاڑتلی، چٹاگانگ بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری اور فیضان
مدینہ مسجد 338 5th Avenue Laudium South
Africa میں رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
دعوتِ
اسلامی کے یہ اجتماعات نہ صرف مسلمانوں کی علمی و فکری پیاس بجھانے کا ذریعہ ہیں
بلکہ معاشرے میں امن، بھائی چارہ اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ بیدار کرنے
میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ مدنی چینل پر ان اجتماعات کی براہِ راست نشریات
کے ذریعے کروڑوں لوگ گھر بیٹھے بھی اس روحانی فیض سے مستفید ہو تے ہیں۔
Dawateislami