آج رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری مدنی چینل پر ہفتہ
وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
تبلیغ
قرآن و سنت کی عالمگیر دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 11 جون
2026ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت دنیا بھر میں ہزاروں
مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لاکھوں کی
تعداد میں عاشقانِ رسول شریک ہو کر اپنی آخرت کی تیاری کا سامان کرتے ہیں۔
ان
اجتماعات میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی مختلف تربیتی، فکری اور اصلاحی
موضوعات پر قرآن و حدیث کی روشنی میں سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ بیانات میں
اخلاص، نماز کی پابندی، والدین کے حقوق اور حسنِ اخلاق جیسے موضوعات پرگفتگو کی
جائے گی۔
تفصیلات
کے مطابق مرکزی جامع مسجد ابراہیمی نیومری بازار پتریاٹہ (مری) سے
رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری مدنی چینل پربراہ راست (Live) ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری،
جامع مسجد گلزار حبیب بازار گئے اوکی مانسہرہ میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری،
مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈ گجرات میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری،
مدنی مرکز فیضان مدینہ شفقت آباد منڈی
بہاؤالدین میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ
چوہدری ٹاؤن نزد نادرا آفس سلانوالی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری
مدنی اور ودودیہ مدرسہ جامع مسجد ہٹھ ہزاری ، چٹاگانگ بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ
عبد المبین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
بیان
کے بعد شرکا کے دلوں کو منور کرنے کے لئے ذکرِ الٰہی کی محفل سجائی جائیگی جس کے
بعد رقت انگیز دعا ہوگی۔
مذکورہ
اجتماع میں تمام عاشقان رسول سے شرکت کی
درخواست ہے۔
Dawateislami