آج رات مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوری حاجی محمد اظہر عطاری بیان فرمائیں
گے
مسلمانوں کو علم دین کی روشنی سے منور کرنے کے
عظیم جذبے کے تحت دینِ اسلام کی عالمگیر
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 11جنوری 2024ء بروز جمعرات دنیا بھر میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین
دعوتِ اسلامی مختلف مقامات پر سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آج مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں صفوات پیلس
سمبڑیال موڑ سمبڑیال پنجاب سے رکن شوری حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے علاوہ فیضان مدینہ نزد شیخاں والا قبرستان لالہ موسی میں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، فیضان مدینہ G-11مرکز
اسلام آباد میں رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری ،کورنگی نمبر 4 رضا ئے
مصطفی مسجد میں رکن شوری حاجی محمد
برکت علی عطاری، فیضان مدینہ گھمبٹ
سندھ میں رکن شوری مولانا
حاجی عقیل عطاری مدنی،جامع مسجد
سبحانی نزد13نمبر بس اسٹاپ اورنگی ٹاؤن
کراچی میں رکن شوری حاجی محمد علی عطاری،مدینہ مسجد پنجابی کلب کھارادر
کراچی میں رکن شوری حاجی رفیع عطاری،مدنی مرکز فیضان مدینہ العطار ٹاؤن میر
پور خاص میں رکن شوری قاری محمد ایاز
عطاری ، اعجاز النجف مارکی نزد الائیڈ بینک موڑ کھنڈا ننکانہ میں رکن شوری
عبدالوہاب عطاری،گلشن مدینہ سانگھڑ روڈ نواب شاہ میں رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری ،فیضان اسلام
مسجد 84/3لین10خیابان سحر فیز 7 DHAمیں رکن شوری مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی،مرکزی جامع مسجد عثمانیہ (مین
نیشنل ہائی وے) میں رکن شوری حاجی سید ابراہیم عطاری، حسن مہتاب مسجد جامعۃ
المدینہ چرڑڈیفنس،لاہور کینٹ میں نگران
شعبہ پروفیشنلزفورم محمد ثوبان عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ
رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔