آج رات ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر
عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
دعوت
اسلامی کےزیر اہتمام عاشقان رسول کو علم دین سیکھنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے
کے لئےمختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے ایسا ہی ایک ایونٹ ہفتہ وار اجتماع بھی ہے
جو باقاعدگی سے ہر جمعرات دنیا بھر میں
بعد نماز مغرب منعقد کیا جاتا ہے۔
اسی
سلسلے میں آج مؤرخہ 10 مارچ 2022ء بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق جامع مسجد مدینہ سیکٹر C.2میر پور کشمیر
میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے رات 8:45 بجے
مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ جامع مسجد رضائے مصطفٰے،
کورنگی نمبر 04، کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور مرکزی جامع
مسجد شیر اہلسنت سانگلہ ہل میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔