آج رات مدنی چینل پر رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری
ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات محض ایک اجتماع نہیں
بلکہ اصلاحِ امت، اخلاقی تربیت اور دینی معلومات کا ایک بہت بڑا ذریعہ بن چکے ہیں۔
آج دنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر یہ اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں۔
دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات صرف پاکستان تک محدود نہیں، بلکہ یہ دنیا کے 200 سے
زائد ممالک میں منعقد کئے جاتے ہیں۔
یہ
اجتماع پاکستان کے شہر کراچی میں قائم عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت
ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور دیہات میں منعقد ہوتے ہیں، ان کے علاوہ بین الاقوامی
سطح بنگلہ دیش، برطانیہ، متحدہ عرب
امارات، جنوبی افریقہ، امریکہ، کینیڈا اور یورپی ممالک میں مقامی وقت کے مطابق
اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان
اجتماعات میں دعوتِ اسلامی کے مبلغین قرآن و سنت کی روشنی میں اصلاحی بیانات کرتے
ہیں۔ ان بیانات کا مقصد معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اور تقویٰ کی ترغیب دینا ہوتا
ہے۔
اسی
سلسلے میں آج مؤرخہ 09 اپریل 2026ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات
کا انعقاد کیا جائے گا جن میں تلاوت و نعت کے بعد اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ
اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر براہ راست
نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 04 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری،
بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد کراچی میں رکن شوریٰ عبد
الوہاب عطاری، جامع مسجد محمدی حنفیہ سوڈیوال لاہور میں رکن شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی
قاری ایاز عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ رحمن سٹی فیروز والا ، لاہور میں رکن
شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی، فیضان اسلام مسجد DHA
کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ ROCHDALEمیں
رکن شوریٰ حاجی محمد خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
Dawateislami