آج رات مدنی چینل پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 07 مئی 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی سمیت دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن
میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماعات
میں اصلاحِ معاشرہ، خوفِ خدا و عشق رسول، دینی تعلیمات اور مختلف موضوعات پر گفتگو
کی جائے گی۔بیان کے بعد حلقہ درود شریف و ذکر اللہ منعقد ہوگا جس میں شرکا والہانہ
انداز میں بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں
درود شریف اور اللہ پاک کا ذکر کریں گے۔ اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا مانگی
جائے گی۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات تقریباً08:00 بجے مدنی
مرکزفیضان مدینہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا سے مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ جامع مسجد بابری تاج پورہ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری،
جامع مسجد ابو حنیفہ سیالکوٹ میں رکن شوریٰ عبدالوہاب عطاری، مدنی مرکز
فیضان مدینہ اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، مدنی مرکز فیضان
مدینہ محلہ کشمیر نگر جلالپور جٹاں میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری
مدنی، مین بازار شیرانوالہ چوک حدوکے مریدکے میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر
عطاری، جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور
عطاری، بہزاد لکھنوی مسجد نارتھ ناظم آباد کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا
عطاری اور جامع مسجد حاجی سید عطاء الرحمٰن عالم نگر کالونی وارڈ نمبر 27،
رنگپور سٹی کارپوریشن رنگپور بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
Dawateislami