دین اسلام کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی جس کا مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“، ہر جمعرات کی رات دنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کرتی ہے۔ آج رات مؤرخہ 06 اگست 2026ء بروز جمعرات بھی معمول کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت پاکستان اور دنیا بھر کے مختلف شہروں و ممالک میں یہ روحانی و علمی اجتماعات کا انعقاد کیا جا ئے گا۔

اجتماع کاآغاز رب کریم کے بابرکت کلام تلاوتِ قرآن مجیدسے کیا جائے جبکہ نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔اجتماعات میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی مسلمانوں کے اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔بیانات میں قرآنی تعلیمات، سِیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، صحابہ و اولیاء کی زندگی، روزمرہ مسائل، اصلاحِ اعمال اور سنتِ نبوی پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری ابن آدم مسجد (چار مینار) نزد فٹبال گراؤنڈ گلشن معمار کراچی سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ جامع مسجدحسان مانگا منڈی لاہور میں استاذالحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، کھیرا پُل واہگہ ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، تاج پیلس G.Tروڈجہلم پنجاب میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، فیضان عطار مسجد المرادسوسائٹی مراد میمن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ Malcolm Street Derby DE23 8LTمیں رکن شوریٰ حاجی محمد خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع لوگوں کو گناہوں کے دلدل سے نکال کر نیکی کی راہ پر گامزن کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس اجتماع کے ذریعے مسلمانوں میں خوفِ خدا، عشق رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، والدین کا احترام اور آپسی بھائی چارے کا جذبہ بیدار کیا جاتا ہے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ آج رات اپنے قریب ترین فیضانِ مدینہ یا دعوتِ اسلامی کے اجتماع گاہ میں خود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیت کریں۔