عالمی سطح پر دینِ اسلام کی دعوت عام کرنے والی تنظیم دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام آج مؤرخہ 04 جون 2026ء بروزجمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک اور شہروں میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا۔

معمول کے مطابق یہ اجتماعات نمازِ مغرب کے بعد مدنی مراکز فیضان مدینہ، مختلف مساجد اور اسلامی سینٹرز میں منعقد کئے جائیں گے جہاں قرآنِ کریم کی تلاوت، نعت و درود شریف، اصلاحی بیانات اور سنتِ نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ دعوتِ اسلامی کے مطابق یہ ہفتہ وار اجتماعات پاکستان سمیت دنیا بھر میں باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں جن کا مقصد مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت اور معاشرے میں نیکی کو فروغ دینا ہے۔

ان اجتماعات میں اراکین شوریٰ اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی شرکا سے خطاب کریں گے جبکہ اجتماعی دعا بھی کی جائے گی۔ ان اجتماعات میں نوجوانوں، بزرگوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن سے مدنی چینل پر براہ راست (Live) نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ نارتھ کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ میانہ گوندل تحصیل ملکوال میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد ڈارسن فیکٹری وزیر آباد میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری، جامع مسجد عبد الجلیل سیتاکنڈ چٹاگانگ بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ Huddersfield 75 New North Road HD1 5NDمیں رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ لطیف آباد نمبر 4 حیدر آباد میں مولانا حاجی محمد رضا عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔