حافظہ آباد شہر میں ذمہ دار دعوت اسلامی ظہیر عباس مدنی کی
مولانا قاری
ثناء اللہ قادری سے
ملاقات
گزشتہ روزشعبہ رابطہ بالعلما دعوتِ اسلامی
سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی عطاری نے حافظہ آباد میں قاری ثناء اللہ قادری خطیب جامع مسجد فاروقِ اعظم سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے قاری ثناء اللہ
قادری کو دعوتِ اسلامی کی ملک و
بیرونِ ملک میں ہونیوالے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز عاشقان رسول کے جامعات میں دعوتِ اسلامی کی طرف سے کروائے جانے والے کورسز کے بارے میں
بھی بتایا جس پر قاری ثناء اللہ قادری نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہااس موقع پر ظہیر عباس
مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کئے ۔ ( رپورٹ: محمد ظہیر عباس مدنی عطاری ذمہ دار
شعبہ رابطہ بالعلماسرکاری ڈویژن گوجرانوالہ / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)