پچھلے دنوں حاجی حافظ شبیر عطاری اور حاجی طاہر امین
کے ابو جان حافظ شیر محمد طویل بیماری کے بعد 28 صفر
شریف 1443 ھ بمطابق 6 اکتوبر 2021ء کو تقریباً 86 سال کی عمر میں منڈی فیض آباد
پنجاب میں انتقال فرما گئے۔اِنَّا
لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
انتقال کی خبر
ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے
آڈیو پیغام کے ذریعے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور مرحوم کو ایصالِ ثواب
کرتے ہوئے دعائیں کیں۔
نیک انسان
بننے کے لئے تین کام کرو
حضرت
سیدنا یحییٰ بن معاذ راضی رحمۃ اللہ علیہ
فرماتے ہیں: اگر تم مسلمانوں کے سا تھ یہ تین کام کرنے لگ جاؤ تو نیک انسان بن جاؤ
گے
٭ اگر
نفع نہیں پہنچاسکتے تو نقصان بھی نہ پہنچاؤ ٭ اگر خوش نہیں کرسکتے تو ناراض بھی مت کرو ٭ اگر تعریف نہیں کرسکتے تو برائی بھی مت کرو۔
سگِ
مدینہ محمد الیاس عطاری قادری عفی عنہ کی جانب سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے
یہ افسوس ناک خبر ملی کہ حاجی حافظ شبیر عطاری اور حاجی طاہر امین کے ابو جان حافظ
شیر محمد طویل بیماری کے بعد 28 صفر شریف 1443 ھ بمطابق 6 اکتوبر 2021ء کو تقریباً 86 سال کی عمر میں منڈی فیض آباد
پنجاب میں انتقال فرما گئے۔اِنَّا
لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
میں
تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین۔
یا
اللہ پاک! حافظ شیر محمد کو غریقِ رحمت
فرما۔ اے اللہ پاک! ان کے تمام چھوٹے بڑے چھپے ظاہر جانے انجانے ہونے والے گناہ
معاف فرما۔ الٰہ العالمین! انہیں اپنے
جوارِ رحمت میں جگہ نصیب فرما۔ پروردگار ان کی قبر جنت کا باغ بنے، رحمت کے پھولوں
سے دھکے تا حشر نورِ مصطفیٰ کے صدقے جگمگاتی رہے، قبر کی وحشت تنگی اور گھبراہٹ
دور ہو، قبر کا اندھیرا دور ہو۔ الٰہ العالمین مرحوم کو بے حساب مغفرت سے مشرف فرما کر جنت الفردوس
میں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوس نصیب فرما۔ یا اللہ پاک تمام سوگواروں کو صبر جمیل اور صبر
جمیل پر اجر جزیل مرحمت فرما۔ ربِ کریم
میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہیں اپنے کرم کے شایانِ شان ان پر اجر عطا فرما۔
یہ سار ا اجرو ثواب جناب رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرما۔ بوسیلہ خاتم النبیین
صلی اللہ
علیہ وسلم
یہ سارا ثواب حافظ شیر محمد سمیت سار ی امت کو عنایت فرما۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم
تمام
سوگوار صبر و ہمت سے کام لیں اللہ پاک کی رضا پرراضی رہیں جس کا وقت پورا ہوتا ہے
ایک سیکنڈ کے لئے بھی وہ رُک نہیں سکتا، بے شک جانے والے کے لئے خوب مغفرت کی
دعائیں کریں، ایصالِ ثواب کریں صدقہ جاریہ
کے کام کریں مگر بے صبری نہ کریں ،بے صبری کرنے سے جانے والے نے پلٹ کر آنا نہیں
الٹا صبر کے ذریعے ہاتھ آنے والا جنت کا خزانہ ہاتھوں سے نکل جاتا ہے۔
ہے
صبر تو خزانہ فردوس عاشقوں
عاشق
کے لب پہ شکوہ کبھی بھی نہ آسکے
ہمیں
جانے والے سے اپنی موت یاد کرنی چاہیے جس طرح کل وہ گیا تھا، آج یہ گیا، اب کل میری باری ہے جو بھی پیدا ہوا ہے موت لکھوا کر آیا ہے مر نا تو ہے
کوئی بھی نہیں بچے گا جی ہاں كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ ہر جاندار نے
موت کا مزہ چکھنا ہے ۔
جانے
والا تو گویا یہ پیغام دیتا گیاکہ
اے
میرے بھائیو سب سنو دَھر کے کان
عیش
و عشرت کی اڑ جائیں گی دھجیاں
آخرت
کی کرو جلد تیاریاں
موت
آکر رہے گی تمہیں بے گماں
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی
پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ گھر کے
تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں، گناہوں
سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں،
خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے
پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں، داڑ ھی منڈانا یا ایک مٹھی سے گھٹانا حرام
اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معا ذا للہ
اب تک
جس نے داڑ ھی منڈائی ہویا ایک مٹھی سے گھٹائی ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے
اور پکا عہد کر یں کہ نہ داڑ ھی کٹے نہ ایک مٹھی سے گھٹے،مردوں کے لئے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ
کریم کے پیارے پیارے کے آخری نبی محمد عربی صلی اللہ ٰ علیہ وآلہ وسلم نے
کبھی آدھے مبار ک کان تک کبھی پورے مبارک
کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف
بڑھائے ۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہوجائے۔
یاد
رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور
گناہ ہے جب کہ عورت کے لیے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام و گناہ ہے
اس مسئلے کی مزید تفصیلات کے لئےمطالعہ
کریں فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600
ہر
جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا
آخر شریک ہوں وہیں رات بھی گزاریں، وہیں
سوئیں۔ تہجد کی سعادت حاصل کریں، رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔
سنتیں
سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کریں گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں۔ گھر کے تمام افراد اچھی اچھی نیتوں کے
ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے
کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال رسالے میں
دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے شعبہ اصلاحِ اعمال
کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شااللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے
گا اور عشقِ رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا
کریں اگر پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں بھی سنا جاسکتا ہے۔
دعوت
اسلامی کے اکلوتے ماہنامہ کی اگربکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ
جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔مزید کم
از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار
کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو 2500 روپے یا اس کے زائد کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید
کر تقسیم فرمادیجئے۔
اب تک
جس نے داڑ ھی منڈائی ہویا ایک مٹھی سے گھٹائی ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے
اور پکا عہد کر یں کہ نہ داڑ ھی کٹے نہ ایک مٹھی سے گھٹے،مردوں کے لئے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ
کریم کے پیارے پیارے کے آخری نبی محمد عربی صلی اللہ ٰ علیہ وآلہ وسلم نے
کبھی آدھے مبار ک کان تک کبھی پورے مبارک
کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف
بڑھائے ۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہوجائے۔
یاد
رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور
گناہ ہے جب کہ عورت کے لیے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام و گناہ ہے
اس مسئلے کی مزید تفصیلات کے لئےمطالعہ
کریں فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600
ہر
جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا
آخر شریک ہوں وہیں رات بھی گزاریں، وہیں
سوئیں۔ تہجد کی سعادت حاصل کریں، رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔
سنتیں
سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کریں گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں۔ گھر کے تمام افراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ
روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال رسالے میں دیئے ہوئے
خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ
دار کو جمع کروائیں ان شااللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور
عشقِ رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں
اگر پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں سنا بھی جاسکتا ہے۔
دعوت
اسلامی کے اکلوتے ماہنامہ کی اگربکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ
جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔مزید کم
از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار
کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو 2500 روپے یا اس کے زائد کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید
کر تقسیم فرمادیجئے۔