امیر اہلسنت کی حافظ سلمان عطاری کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد

Sat, 18 Dec , 2021
3 years ago

حافظ سلمان عطاری کے گھر شہزادےکی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے حافظ سلمان عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منےکانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

نیک اولاد کی فضیلت

اپنی اولاد کی اچھی سے اچھی تربیت کیجئے تاکہ آپ کی اولاد نیک بنےاور آپ کو ہمیشہ فائدہ پہنچتا رہے۔ اولاد کو نیک بنانا اتنا فائدے کا کام ہے کہ حدیث پاک میں ہے” دنیا سے جانے کے بعد بھی مسلمان کو جن اعمال ا ور نیکیوں کا ثواب ملتا رہتا ہے ان میں سے نیک اولاد بھی ہے“۔

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے حافظ سلمان عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

ماشا اللہ الکریم شہزادے کی ولادت بہت بہت مبارک ہو۔ سلمان بیٹا اللہ رب العزت کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک نام کی تعظیم اور اس سے برکت حاصل کرنے کے لیے صاحبزادے کا نام ر کھتا ہوں ”محمد“ اور پکارنے کے لیے صحابی رسول کی نسبت سے ”یمان“ یمان کا معنی ہے ”برکت والا“ میں آپ کو، اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبار ک باد پیش کرتا ہوں اور پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو سلسلہ عالیہ قادریہ میں داخل کرتا ہوں۔ اللہ ر ب العزت اس بچے کو آپ کے لیے اور ساری امت کے لیے باعث برکت بنائے۔

یا رب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یمان عطاری کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما۔ اے اللہ پاک انہیں صحتوں راتوں عافیتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ مولائے کریم انہیں اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کا چین اور فرمانبردار اور اطاعت گزار بنا۔ خاندان بھر میں نیکی کی دعوت پھیلنے کا ذریعہ بنا ، یا اللہ پاک پیارا پیارا پھول جیسا بچہ بڑا ہو کر باعمل عالمِ دین مفتی ٔاسلام اور دعوت اسلامی کا مخلص مبلغ بنے۔ ربِ کریم ان کی امی کی کمزور ی دور ہو، صحت ملے راحت ملے عافیت ملے اور سلامتی نصیب ہو۔ عافیت کے ساتھ انہیں لمبی عمر نصیب ہو۔ یا اللہ پاک تیری رضا کے سائے میں یہ نارمل لائف میں آکر دین و دنیا کے کام کرنے والی بنیں، الٰہ العالمین ان کے ابو کو بھی صحت دے راحت دے عافیت دے روزی روزگار میں خیر و برکت دے۔ سارا گھرانہ شادو آباد پھلتا پھولتا مدینے کے صدا بہار پھولوں کے صدقے مسکراتا رہے۔

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ نیت کیجئے کہ اپنے پیارے پیار ے پھول جیسے بچے کو اللہ اس کو زندہ سلامت رکھے عالمِ دین حافظ قر آن مفتی اسلام ا ور مبلغ دعوت اسلامی بنانے کی بھر پور کوشش کر یں گے۔

گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں۔ خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں، داڑ ھی منڈانا یا ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ معا ذا للہ

اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی ہویا ایک مٹھی سے گھٹائی ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ داڑ ھی کٹے نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔ مردوں کے لئے زلفیں رکھنا سنت ہے۔ اللہ کریم کے پیارے پیارے کے آخری نبی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبار ک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے ۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہوجائے۔

یاد رہے کہ مرد کے لیے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام و گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیلات کے لیےمطالعہ کریں۔ فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600

ہر جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں ۔وہیں رات بھی گزاریں۔ وہیں سوئیں، تہجد کی سعادت حاصل کریں، رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔

سنتیں سیکھنے سکھانے کے لئے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کریں گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دووپہر کے وقت دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے تمام افراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شااللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے۔ ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنُا کریں اگر پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں بھی سنا جاسکتا ہے دعوت اسلامی کے اکلوتے ماہنامہ فیضان مدینہ کی اگربکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔

اورمزید کم از کم ایک فرد کو12 ماہ کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو 2500 روپے یا اس کے زائد کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔