دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8اگست 2020ء بروز ہفتہ  بلوچستان کے شہر حب چوکی فیضان مدینہ مگسی کالونی میں گوادر زون کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوامدنی مشورے کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا اس مدنی مشورے میں کراچی ریجن کے عشر ذمہ دار محمود عطاری نے بھی شرکت کی۔

نگران زون حاجی محمد امتیاز عطاری نے نگران کابینہ و دیگر ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ نگران کابینہ اپنی کابینہ کا عشر ذمہ دار اور ڈویژن نگران اپنی ڈویژن کا عشر ذمہ دار ہے۔ ہر وقت عشر کے حوالے سے کوششیں کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

جبکہ اس موقع پر عشر ذمہ دار محمود عطاری نے کپاس اور چاول کے عشر کے حوالے سے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام ذمہ داران اطراف کا جدول بنائیں۔(رپورٹ محمد جہانزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)