دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 10 فروری 2021ء کو جامعۃ المدینہ فیضان جیلانی گلستان جوہر کراچی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ، مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان اور دیگر طلبہ نے شرکت کی۔

رکن مجلس عزیر عطاری نے شرکا کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنےاور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ شعبے سے متعلقہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں رکن مجلس نے پہلوان گوٹھ قبرستان میں گورکنوں سے ملاقات بھی کی جہاں انہیں نیکی کی دعوت دی گئی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس شعبہ کفن دفن)