پچھلے دنوں سجاد حیدر، حماد حیدر اور وقار حیدر کے
ابو جان غلام رسول بھائی جان غلام حیدر ایکسڈنٹ کے بعد 25 صفر شریف 1441ھ بمطابق 3
اکتوبر 2021ء کو 76 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال فرماگئے ۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا
اِلَیْہِ رٰجِعُوْن ۔
انتقال
کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے مرحوم کے گھر والوں
سے تعزیت کی اور مرحومہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں کیں۔
پیغام عطار!
مکتبۃ
المدینہ کی کتاب ”آخرت کے حالات“ صفحہ
نمبر107 پر اس طرح لکھا ہے : فرمانِ مصطفی
صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم ربِ کریم کے لئے ایک دوسرے سے محبت کرنے والے اس دن عرش کے سائے میں نور کے ممبروں پر ہوں گے
جس دن اس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا دوسرے لوگوں پرگھبراہٹ طار ی ہوگی جب کہ یہ
بالکل نہیں گھبرائیں گے۔
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی
عنہ
کی جانب سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ
وبرکاتہ
مجھے یہ افسوس ناک خبر ملی کہ سجاد حیدر، حماد حیدر اور وقار حیدر کے ابو جان غلام
رسول بھائی جان غلام حیدر ایکسڈنٹ کے بعد 25 صفر شریف 1441ھ بمطابق 3 اکتوبر 2021ء
کو 76 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال فرماگئے۔
میں تمام
سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر وہمت سے کام لینے کی تلقین!
یارب مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم غلام حیدر کو غریقِ رحمت فرما، اے
اللہ پاک ان کے تمام چھوٹے بڑے چھپے ظاہر جانے انجانے گناہ معاف فرما۔ یا اللہ پاک
انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ نصیب فرما۔ یا اللہ ان کی قبر جنت کا باغ بنے رحمت کے
پھولوں سے ڈھکے، تاحدِ نظر وسیع ہوجائے۔ اے اللہ پاک ان کی قبر کی گھبراہٹ وحشت
اور تنگی دور فرما۔ مولائے کریم نورِ
مصطفیٰ کا صدقہ ان کی قبر تاحشر روشن رہے
جگمگاتی رہے۔ تیرے محبوب صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ان کی قبر آباد رہے، یا اللہ پاک مرحوم کو
بے حساب مغفرت سے مشرف فرما کر جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلی
اللہ علیہ وسلم
کا پڑوس نصیب فرما۔ یا اللہ پاک تمام
سوگواروں کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر جزیل مرحمت فرما۔ الہ العالمین میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال
ہیں اپنے کرم کے شایانِ شان ان کا اجر فرما۔ یہ سارا اجرو ثواب جناب رسالت ماب صلی اللہ علیہ
وسلم
کو عطا فرما۔ بوسیلہ خاتم النبیین صلی
اللہ علیہ وسلم
یہ سارا ثواب غلام حیدر سمیت سار ی امت کو عنایت فرما۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
تمام سوگوار صبر و ہمت سے کام لیں اللہ پاک کی رضا
پر راضی رہیں، وسوسہ نہ پالیں جس کا وقت پورا ہوجاتا ہے وہ ایک منٹ بھی ایک سیکنڈ
بھی آگے پیچھے نہیں ہوسکتا بے شک جانے والوں کے لئے بے حساب مغفرت کی خوب دعائیں
کریں ڈھیرو ڈھیر ایصالِ ثواب کریں، صدقہ
جاریہ کے کام کریں، مگر بے صبری نہ کریں بے صبری کرنے سے جانے والے نے کب پلٹ کر
آنا ہے الٹا صبر کے ذر یعے ہاتھ آنے والا جنت کا خزانہ ہاتھوں سے نکل جاتا ہے خدا کی قسم کسی کی فوتگی کے مقابلے میں یہ بڑا نقصان ہے کہ جنت کا خزانہ ہا
تھوں سے چلا جائے، مرنا تو سب نے ہے موت تو سبھی کو آئے گی۔” کُلُّ نَفسٍ ذائقۃُ المَوت ہر جاندار نے
موت کا مزہ چکھنا ہے“ بہرحال یہ کہ صبر کرنا اپنی موت کو یاد کرنا ہے، دنیا سے جانے والے عبرت حاصل کرنا ہے، گویا دنیا
سے جانے والے یہ پیغام دیتے چلے جاتے ہیں۔
مرتے جاتے ہیں
ہزاروں آدمی عقل و نادان آخر موت ہے
بارہا علمی
تجھے سمجھا چکے مان یا مت مان آخر موت ہے
الموت، الموت،
الموت
الموت قدح کل نفس شاربوھا
موت ایک ایسا
جام ہے جسے ہر جاندار نے پینا ہے
ا لموت باب کل نفس داخلو ھا
موت ایک ایسا
دروازہ ہے جس میں سے ہر جاندار نے گزرنا ہے
تمام سوگواروں کی خدمتوں میں عرض ہےکہ نمازوں کی
پابندی کرتے رہیں۔ گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں۔ دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں۔ خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی
سجائیں۔ داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام
ہے۔ معا ذا للہ
اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی
ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ اب داڑھی کٹے نہ ایک
مٹھی سے گھٹے۔ مردوں کے لئے زلفیں رکھنا
سنت ہے۔ اللہ کریم کے پیارے پیارے آخری
نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور
کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے ،
زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہوجائے۔
یاد رہے کہ مرد کے لیے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ
کندھوں سے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر
کندھے سے اوپر کرلینا حرام و گناہ ہے۔ اس
مسئلے کی مزید تفصیلات کے لیے فتاویٰ
رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600کا مطالعہ فرمائیں۔ ہر جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت
اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں۔ وہیں رات بھی گزاریں، وہیں
سوئیں۔ تہجد کی سعادت حاصل کریں، رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی
برکتیں لوٹیں۔
سنتیں سیکھنے سکھانے کے لئے ہرماہ کم از کم تین
دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ
سنتوں بھرا سفر اختیار کریں ۔ گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت ہونے والے دعوت اسلامی کے علاقائی سنتوں بھرے
اجتماع میں شروع سے آخر تک شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ
روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبہ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالہ میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ
پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع
کروائیں ان شا اللہ الکریم تقویٰ کا انمول
خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ
ضرور پڑھا یا سنا کریں اگر پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں سنا بھی جاسکتا ہے ۔
دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی اگربکنگ نہ کروائی تو 12 ماہ کے لئے کروالیں
اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ
ہاتھ آئے گا۔ان شا اللہ الکریم
مزید کم از کم ایک فرد کو 12ماہ کے لئے ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لئے تیار کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو
پچیس سو روپے یا اس کے زیادہ کے دینی
رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم
فرمادیجئے۔