پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت گوجرانوالہ میں ایک شخصیت کے گھر مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ ریجن، نگرانِ کابینہ، رکنِ کابینہ اور خادمین اوراقِ مقدسہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ زون نے ”میلاد کیسے منانا چاہیئے“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور 24 نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ )