پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوالبیان حاجی محمد اظہر عطاری نے گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ وکلاء بار میں اجتماع میلاد کے موقع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں کثیر وکلاء، ججز اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اجتماع میلاد کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ بعدازاں رکن ِشوری ٰ نے ’’معجزات مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو پیارے نبی ﷺ کے اخلاق اور ان کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ بعد ازاں وکلاء میں تحائف بھی پیش کئےنیز مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے والے وکلاء کو اسناد بھی پیش کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)