دعوتِ اسلامی  کے تحت 12 دسمبر 2021ء کو ہند کے ریجن کولکتہ کی ڈالٹنگنج کابینہ ڈویژن گڑھوا کے ذیلی حلقے میں نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران،گڑھوا ڈویژن نگران و شعبہ رابطہ ذمہ دارسمیت56 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت قراٰن پاک ،نعتیہ کلام اور غوث پاک کی منقبت کے ساتھ آغاز ہوا۔ اس کے بعد مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرےبیان کے ذریعے اسلامی بہنوں کو درود پاک کی فضیلت اور تکلیف و مصیبت میں آقا ﷺ کس طرح فریاد کو پہنچتے ہیں اس موضوع پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور باقاعدگی سے ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی ترغیب دلای۔ آخر میں فاتحہ خوانی دعا اور صلاۃ وسلام پر اختتام ہوا۔