دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں اور مجلس رابطہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےگڈاپ زون میں شہباز گوٹھ نزد کریم ٹاؤن سپر ہائی وے میں مقامی علمائے کرام ( مفتی ریحان قادری، مولانا سعد چشتی اور حافظ شہزاد قادری)اور مقامی پرائیویٹ ہائی اسکول کے پرنسپل اور اسٹیٹ اونر و دیگر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایاجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں فرض علوم سیکھنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جبکہ گھر کی محرمات اسلامی بہنوں کو بھی کورس”فیضان شریعت“ ودیگر کورسز میں داخلے کروانے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ داران نے حضرت سید سلیمان شاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مزار پر حاضری بھی دی۔ (رپورٹ:محمد شاہد اقبال عطاری،گڈاپ زون)