مسلمانوں
کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے4 مئی 2023ء بروز
جمعرات فیضانِ مدینہ شیخوپورہ موڑ بس اسٹاپ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ منعقد
ہواجس میں صوبائی ذمہ دار حاجی رضا عطاری
اور ڈویژن ذمہ دار عثمان عطاری نے رمضان ڈونیشن کارکردگی کا
جائزہ لیا۔
بعدازاں صوبائی
ذمہ دار نے شعبے کو
مزید بہتر بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا
جائزہ لیا پھر اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے۔ علاوہ ازیں اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر کو ترغیب دلاکرسفر کروانے کے بارے میں حاجی
رضا عطاری نے تربیت کی جبکہ عشر کے
حوالے سے ملاقاتوں کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔حاضرین میں ڈویژن ذمہ دار، ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور سٹی ذمہ داران نے شرکت
کی۔(رپورٹ: محمد
آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)