22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیرِ اہتمام 12 اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جھنگ میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ داران اور محافظین اوراق مقدسہ
شریک ہوئے۔
صوبائی
ذمہ دار پنجاب محمد رضا عطاری نے ذمہ داران کا مشورہ کیا جس میں شعبے کے سابقہ دینی کاموں
کی کارکردگی کا
جائزہ لیا اور مزید کام کو بہتر انداز
میں کرنے پر اُن کی تربیت کی ۔
٭دوسری جانب ڈسٹرکٹ ذمہ دار جھنگ عامر عطاری نے پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا اور تحفے میں انہیں اوراق مقدسہ کے باکسز پیش کئے جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں پر اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
اللہ دتہ عطاری فیصل آباد میٹروپولیٹن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)