یکم صفر المظفر 1442ھ سے مدنی چینل پر سلسلہ ”فیضان اعلیٰ حضرت“ جاری ہیں ۔

آج بھی یکم اکتوبر 2020ء کو ہفتہ وار اجتماع کے بعد رات 11:00 بجے مدنی چینل پر سلسلہ ”فیضان اعلیٰ حضرت“ کا انعقاد کیا جائیگا۔ آج رات ہونے والے اس سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور ابوالبنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی خصوصی شرکت فرمائیں گے جبکہ اس سلسلہ کا موضوع ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور کردار سازی“ ہوگا۔

تمام عاشقان رسول مدنی چینل کے ذریعے اس سلسلے میں ضرور شرکت کریں۔

واضح رہے کہ یہ سلسلہ مدنی چینل کے آفیشل Facebookپیج پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

عاشقان رسول نیچے دیئے گئے لنک کے ذریعے سلسلے میں شرکت کرسکتے ہیں:

https://www.facebook.com/MadaniChannelLive

https://www.youtube.com/MadaniChannelUrduLive