مورخہ 2 مئی 2026ء کو یورپین ملک ڈنمارک کے علاقے GLOSTRUP میں
موجود SMEDELAND 7, 2600 میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ایک پروگرام بنام ”FEMILY EVENT“ کا انعقاد کیا گیا۔
معلومات کے مطابق اس پروگرام میں مقامی عاشقانِ
رسول، ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم
شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز شام 4:30 بجے قرآن مجید کی
تلاوت سے ہوا جس کے فوراً بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے بڑی محبت و عقیدت کے ساتھ حضور
نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں
نعت شریف پیش کی ۔
تلاوت اور نعت کے بعد تقریباً شام 5:30 بجے ایک
خصوصی بیان شروع ہوا جس میں پاکستان سے یورپ شیڈول پر آئے ہوئے خلیفۂ امیرِ
اہلسنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی نے حاضرین
کی دینی، اخلاقی، تنظیمی اور شرعی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں مختلف مدنی
پھولوں سے نوازا۔
خلیفۂ امیرِ اہلسنت نے شرکا کی رہنمائی کے دوران انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول بارے میں بتایا اور انہیں بھی دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب
دلائی۔
علاوہ ازیں خلیفۂ امیرِ اہلسنت نے اختتامی دعا
کروائی جبکہ پروگرام میں شریک عاشقانِ
رسول نے اُن سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔
Dawateislami