19 ذوالقعدۃ الحرام, 1447 ہجری
مورخہ 3 مئی 2026ء کو جرمنی کے شہر Offenbach میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، SCHLOSS STRASSE 20 میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک دینی تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے بڑے ذوق و محبت کے ساتھ شرکت کی۔
تقریب کا آغاز نمازِ ظہر کے فوراً بعد تقریباً
2:30 بجے ہوا جس میں حاضرین نے قرآنِ مجید کی تلاوت اور نعت رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سنی جبکہ تقریباً 3:30 بجے ایک خصوصی بیان شروع ہوا۔
اس خصوصی بیان میں یورپ شیڈول پر آئے ہوئےخلیفۂ
امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں وہاں موجود تمام عاشقانِ
رسول کی رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں
سے نوازا۔
Dawateislami