21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضان مدینہ
فیصل آباد میں نگران زون فیصل آباد حاجی عرفان عطاری مدنی کا مدنی
مشورہ
Fri, 28 May , 2021
3 years ago
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 مئی 2021ء کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران زون فیصل
آباد حاجی عرفان عطاری مدنی نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران زون حاجی
عرفان عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شعبے کے نظام کا جائزہ لیا اور اہداف عطا فرمائے جس
پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رکن مجلس محمد عدنان عطاری بھی موجود تھے، شعبہ
کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔تحائف بھی تقسیم کیے ۔ (رپورٹ: اللہ دتہ رکن کابینہ و زون )