شيخِ طریقت،امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی والدۂ ماجدہ رحمۃ اللہ علیہا ایک نیک وپرہیزگار خاتون تھیں۔جنہوں نے شوہر کی وفات کے باوجود سخت ترین معاشی آزمائشوں میں بھی اپنے بچوں کی اسلامی خُطوط پر تربیت کی،جس کا منہ بولتا ثُبوت خودامیرِ اَہلسنّت کی ذاتِ بابركت ہے۔

شيخِ طريقت،امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ والدۂ محترمہ کا شبِ جُمُعہ(جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات)کومیٹھا در(باب المدینہ کراچی) کے علاقے میں اِنتقا ل ہوا۔موت کے وَقْت مجھے بہت یادکررہی تھیں،ہمشیرہ نے بتایا: اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کلِمہ طَیِّبَہ اوراِسْتِغفار پڑھنے کے بعدزبان بند ہوئی۔

ام عطار کی زندگی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے اس ہفتے جانشینِ امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے عاشقان رسول کو رسالہفیضانِ اُمِّ عطاررحمۃُ اللہِ علیھا پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے جانشینِ عطار

یا اللہ کریم ! جو میری دادی جان کے بارے میں رسالہ”فیضانِ ام عطار“کے 21 صفحات پڑھ یا سن لےاُسے اور اس کے سارے خاندان کو نیک نمازی اور سچا عاشق رسول بنا۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰله وسلّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download