علم و
حکمت کا سمندر حضورمفتیِ اعظم ہند حضرت علامہ مولانا مصطفیٰ رضا خان نوری رحمۃ
اللہ علیہ
اپنے وقت کے عظیم فقیہ، بے مثل مفتی اور شریعتِ مطہرہ کے پاسبان تھے۔ اپنے والدِ
گرامی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ
علیہ
کے سچے جانشین بن کر آپ نے لاکھوں فتاویٰ جاری کئے اور امتِ مسلمہ کی وہ بے لوث
علمی و شرعی رہنمائی فرمائی جس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ آپ کی زندگی زہد و تقویٰ،
عاجزی اور سادگی کا اعلیٰ نمونہ تھی۔ دنیاوی جاہ و جلال سے دور، آپ کا ہر لمحہ
یادِ الٰہی اور عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
میں بسر ہوتا تھا۔
آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی مختصر حیات سے عاشقانِ رسول
کو آگاہ کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےاس
ہفتے 26 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ مفتی اعظم ہند“ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 26صفحات کا رسالہ ” فیضانِ مفتی اعظم ہند “
پڑھ یا سن لے اسے اولیائے کرام کی سچی محبت دیکر ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا
فرما اور اس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن
صلّی اللہ
علیهِ واٰلہٖ وسلّم
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
Dawateislami