حلال و حرام میں فرق بیان کرنے اور لوگوں کو رزقِ حلال کمانے  کا درس دینے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ادارے مرکزالاقتصاد الاسلامی (Islamic Economics Centre) کے تحت 2 دن کا علمی و تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز سے درجہ خامسہ تا دورۃالحدیث شریف کے طلبۂ کرام نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 900 کے قریب تھی۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس تربیتی ورکشاپ کا عنوان ”مبادیاتِ اسلامی بینکاری و مالیات“ تھا جس کا مقصد طلبۂ کرام کو اسلامی مالیات اور بینکاری کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کرنا تھا ،یہ ورکشاپ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 22 اپریل 2026ء کی صبح 8 بجے شروع ہو کر 23 اپریل 2026ء کو نمازِ عصر پر اختتام پذیر ہوا۔

تربیتی ورکشاپ کے دوران طلبۂ کرام کو اسلامی بینکاری اور مالیات کے اہم موضوعات پر مفید معلومات دی گئیں تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں دینِ اسلام کی خدمات سرانجام دے سکیں۔

علمی و تربیتی ورکشاپ میں ہونے والے لیکچرز کی تفصیلات

پہلا دن

لیکچرز

وقت

مبلغ

موضوع

مشترکہ

08:30 تا 10:30

مفتی ساجد عطاری مدنی

اقتصادیات سے متعلق عصر حاضر کے جدید مسائل

مشترکہ

10:30 تا 11:00

مولانا ماجد عطاری مدنی

مالیاتی ادارے کیپیٹل مارکیٹ کا تعارف

12:20 تا 02:00

وقفہ برائے کھانا و طعام

مشترکہ

02:00 تا نمازِ عصر

ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری

سوال و جواب

دوسرا دن

مشترکہ

08:30 تا 10:30

ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری

تربیت و رہنمائی

مشترکہ

10:30 تا 12:20

گیسٹ اسپیکر

Success Story/ Entrepreneurship

12:20 تا 02:00

وقفہ برائے کھانا و طعام

سابعہ اور دورۃ الھدیث شریف

02:00 تا 03:30

مولانا ماجد عطاری مدنی

اسلامک بینکنگ اور کنوینشنل بینکنگ کا تقابلی جائزہ

خامسہ اور سادسہ

02:00 تا 03:30

مولانا حسان عطاری مدنی

بزنس کی اقسام اور کمپنی کا اسٹرکچر

خامسہ اور سادسہ

03:30 تا نمازِ عصر

مولانا ماجد عطاری مدنی

اسلامک بینکنگ اور کنوینشنل بینکنگ کا تقابلی جائزہ

سابعہ اور دورۃ الھدیث شریف

03:30 تا نمازِ عصر

مولانا حسان عطاری مدنی

بزنس کی اقسام اور کمپنی کا اسٹرکچر