مختلف ممالک میں شعبہ تعلیم للبنات کے تحت مئی
2024ء میں ہونے والے دینی کام
مئی 2024ء میں
شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے، کینیا ، ملاوی ،ترکی ، تنزانیہ ، ماریشس ، بنگلہ دیش ، یوگنڈا، موزمبیق ، نیپال ، سری لنکا اور امریکہ کے
اداروں میں ماہانہ اور ہفتہ وار درس ہوا ۔
اس کے علاوہ 4 اداروں میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات لگائے گئے جن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 22
تھی جبکہ دورانِ ماہ مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 1ہزار 894 تھی جن میں سے بعض اسلامی بہنوں نے شعبے سے متعلقہ اجتماع میں شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی ۔
اسی طرح شخصیات اسلامی بہنوں اور مختلف اداروں میں67 سیشنزمنعقد کئے گئے نیز شخصیات اسلامی بہنوں میں 3 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں شرکا کی تعداد 43 تھی۔