نوشہروفروز سندھ میں قائم پبلک پارک نزد ایدھی سینٹرمین روڈ میں  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اکتوبر 2024ء کو ”مدنی مذاکرہ و سنتوں بھرا اجتماع“ منعقد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق سنتوں بھرے اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعدرکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے تمام عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی مذاکرے میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے مدنی پھولوں سے مستفیض ہوئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)