پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جنوری 2022ء بروز منگل مدنی مشورے انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن سطح کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوری حاجی محمد اسلم عطاری نے ہر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں دارالسنہ لگانے کے حوالے سے تربیت کی نیز مدنی قافلوں کے وہ اہداف جو مدنی مرکز کی طرف سے ملے ہیں ان کو مکمل کرنےکا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے بھرپور تعاون کی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)