دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ شب ڈویژن داروغہ والا کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں نگرانِ واہگہ ٹاؤن کابینہ محمد ندیم عطاری نے12 مدنی کاموں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور 12مدنی کاموں کی بہتری کے لئے نکات بھی پیش فرمائے۔