عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 01 اگست 2023ء کو بہاولپور ضلع کونسل میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات و میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے ہمراہ چیف آفیسر نصراللہ ملک کے ساتھ شجرکاری کی۔

بعدازاں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ملک و قوم کی ترقی و خوش حالی کے لئے دعائے خیر بھی کروائی۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)