26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ
مدرسۃ المدینہ ) بوائز، گرلز، رہائشی، شارٹ
ٹائم( کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران اور شعبے کے فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ و صوبائی مشاورت
کے نگران حاجی محمد اسلم عطاری نے دعوتِ اسلا می کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والےشبِ
براءت اجتماعات، شب براءت صدقہ مہم، رمضان اعتکاف، رمضان عطیات اور 12 دینی کاموں
کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
نگران مولانا حاجی عمران عطاری کے پنجاب شیڈول کے متعلق بھی کلام کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)