کوبے چک سید پور روڈ سیالکوٹ میں دعوت اسلامی کے تحت ڈویژن مشاورت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ جس میں ڈویژن مشاورت کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنےکا  ذہن دیا اور عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ پر حلقہ سطح سے اسلامی بھائیوں کو قافلوں میں سفر کروانے کے حوالے سےاہداف طے کئے۔