تعلیمی کونسل دعوتِ اسلامی:

دعوتِ اسلامی کی تعلیمی کونسل 12 سے 13 جون 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک پروگرام منعقد کرنے جارہی ہے جس میں تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے خصوصی سیشنز ہوں گے اور اسٹاف کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ پروگرام بالخصوص دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم، دارالمدینہ کیمبرج اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے تمام اسٹاف ممبرز کے لیے ہے۔

اس پروگرام کے دوران مختلف ٹریننگ سیشنز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جن کا مقصد تعلیمی اداروں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کی پاسداری کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے دعوتِ اسلامی کی تعلیمی کونسل کا یہ پروگرام تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار کے فروغ اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔