ڈسکہ شہر میں ذمہ دار دعوت اسلامی ظہیر عباس
مدنی کی مولانا محمد اقبال نقشبندی سے
ملاقات
گزشتہ روزشعبہ رابطہ بالعلما دعوتِ اسلامی
سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی عطاری نے ڈسکہ میں مولانا محمد اقبال نقشبندی ناظم
جامعہ جماعتیہ
مجددیہ
نقشبندیہ سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے مولانا محمد اقبال نقشبندی کو
دعوتِ اسلامی کی ملک و بیرونِ ملک میں ہونیوالے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا
نیز عاشقان رسول کے جامعات میں دعوتِ اسلامی کی طرف سے کروائے
جانے والے کورسز کے بارے میں بھی بتایا جس پر مولانا محمد اقبال نقشبندی نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہااس موقع پر ظہیر عباس مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے
میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد ظہیر عباس مدنی عطاری ذمہ دار
شعبہ رابطہ بالعلماسرکاری ڈویژن گوجرانوالہ / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)