ڈسکہ شہر میں ذمہ دار دعوت اسلامی ظہیر عباس
مدنی کی حافظ
غلام مرتضیٰ سیالوی سے
ملاقات
گزشتہ روزشعبہ رابطہ بالعلما دعوتِ اسلامی
سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی عطاری نے ڈسکہ میں حافظ غلام مرتضیٰ سیالوی مہتمم دار العلوم انوار چشتیہ تعلیمُ القرآن اور صوفی محمد عرفان آصف سیفی سے
ملاقات کی ۔
ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے حافظ غلام
مرتضیٰ سیالوی کو
دعوتِ اسلامی کی ملک و بیرونِ ملک میں ہونیوالے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا
نیز عاشقان رسول کے جامعات میں دعوتِ اسلامی کی طرف سے کروائے
جانے والے کورسز کے بارے میں بھی بتایا جس پر حافظ غلام مرتضیٰ سیالوی نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب
سراہااس موقع پر ظہیر عباس مدنی نے انہیں
ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد ظہیر عباس مدنی عطاری ذمہ دار شعبہ رابطہ
بالعلماسرکاری ڈویژن گوجرانوالہ / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)