26 مئی 2021ء کو شعبہ دار المدینہ کے تحت ہیڈ آفس کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں انتظامی امور کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دار الافتاء اہل سنت کے مفتی محمد کفیل صاحب اور رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے متعدد امور پر شرکا سے تبادلۂ خیال کیا۔

مدنی مشورے میں مختلف نئے پروجیکٹس، ورکنگ ریلیشنز، سوشل میڈیا کا مثبت اور منفی استعمال اور دارالمدینہ موبائل ایپلی کیشن کا طریقہ کار جیسے موضوعات زیرِ غور آئے۔