20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد
محمد شاہد عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ 2نومبر2019ء کو گلشنِ اقبال
کراچی میں قائم دار المدینہ کے ہیڈ آفس کا
وزٹ کیا اور وہاں پر ہونے والوں
کاموں کا جائزہ لیا۔ دار المدینہ کے
اراکینِ مجلس نے رکن شوریٰ کو اپنے شعبے کے متعلق تفصیلاً بریف کیا۔ دورے کے دوران مختصرمدنی مشورہ بھی ہوا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں بچوں کے صفحات کے مواد
اور اس کی ڈیزائنگ کے متعلق بات چیت ہوئی۔(رپورٹ،محمد جہانزیب عطاری مدنی ،کراچی)