21 دسمبر 2023ء  بروز جمعرات کرکٹ اسٹیڈیم تاندلیا نوالہ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز تاندلیا نوالہ اور سمندری سٹی ، مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذۂ کرام سمیت اطراف کے علاقہ سے کثیر عاشقان رسول اور مقامی علمائے کرام و شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

اس اجتماع میں ۔نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے ”حقیقی کامیابی کیا ہے ؟ “ کے موضوع پر بیان فرمایا ۔دورانِ بیان نگران پاکستان نے اسلامی بھائیوں کو سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ حسن ِاخلاق و حسن معاشرت کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز دعوت اسلامی کے تحت علاقوں میں قائم کردہ مدرسۃالمدینہ بالغان میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر ذکر بھی کروایا گیا نیز دعا اور صلاۃ وسلام بھی پڑھا گیا جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )