پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ٹنڈو آدم میں تین دن کا اصلاحِ اعمال کورس ہوا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام،امامت کورس اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو علم دین حاصل کرنے کے فوائد اور اصلاحِ اعمال کورس کی برکتوں کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیاساتھ ہی باطنی بیماریوں کے تعلق سے رہنمائی کرتے ہوئے اُن سے بچنے کا طریقہ بھی بتایا۔(رپوٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)