22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا
بھر میں دینِ متین کا پیغام عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے کولمبو سری لنکا کی فیضانِ رمضان مسجد میں 3 دن کا فرض علوم کورس منعقد کیا گیا جس میں مقامی افراد نے شرکت کی ۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو نماز کی شرائط اور
اس کے فرائض سکھائے۔ ساتھ ہی ساتھ دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے اس کے متعلق
رہنمائی کی اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ شوریٰ سے
ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)