26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 مارچ 2022ء بروز
بدھ علاقائی نگران سول لائنز ٹاؤن کلفٹن عبدالسمیع عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ
اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ مشاورت کے نگران محمد خالدعطاری سمیت
دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد عمیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)