27 مارچ 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ برائے وکلا کے تحت کورٹ اسٹاف کے لئے افطار میٹ اپ منعقد کیا گیا جس میں سٹی کورٹ اور ہائی کورٹ سے وکلا حضرات سمیت دیگر کورٹ اسٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے اعتکاف کے فضائل بیان کرتے ہوئے وکلا کو رمضانُ المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر بعض وکلا نے اعتکاف کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں وکلا اور کورٹ اسٹاف نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی مشاورت ، ملتان ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)